ماسکو اور دمشق کا امریکی فوج سے شام سے کوچ کرنے کا مطالبہ
روس اور شام نے بدھ کے روز جاری ایک مشترکہ بیان میں امریکی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام سے کوچ کر جائیں اور روسی اور شامی افواج کو جنوب مشرقی شام میں ایک کیمپ سے پناہ گزینوں کا انخلا عمل میں لانے کی اجازت دیں۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی اور شامی فورسز نے الرکبان کے علاقے میں واقع کیمپ سے پناہ گزینوں کی منتقلی کے لیے بسیں تیار کر لی ہیں۔ ان افراد کو محفوظ طریقے سے گزرنے دیا جائے گا تا کہ وہ ایک نئی زندگی کا آغاز کر سکیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم امریکا سے جس کے عسکری یونٹ غیر قانونی صورت میں شامی اراضی پر موجود ہیں ،،، مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک سے کوچ کر جائے"۔
یاد رہے کہ امریکا نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ شام کے دو علاقوں میں 400 کے قریب امریکی فوجی باقی رہیں گے۔
گزشتہ ہفتے امریکی انتظامیہ کے ایک اعلی عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ واشنگٹن اپنے یورپی حلیفوں کی فورسز کی شمال مشرقی شام میں تعیناتی کی توقع کر رہا ہے جہاں وہ ایک سیف زون کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے۔
عہدے دار نے واضح کیا کہ 200 کے قریب فوجی اہل کار التنف کے امریکی اڈے میں باقی رہیں گے ، یہ اڈہ اردن اور عراق کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔ علاوہ ازیں 200 دیگر فوجی اس سیف زون میں تعینات ہوں گے جو امریکا شمال مشرقی شام میں قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
-
شام: داعش کے ارکان کے ہتھیار ڈالنے کی سب سے بڑی کارروائی
شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ داعش ...
مشرق وسطی -
شام میں لڑنے والے 20 داعشی جنگجو عراق کے حوالے
عراق کے عسکری ذرائع کے مطابق شام میں امریکا کی معاونت سے 'داعش' کے خلاف جنگ میں ...
مشرق وسطی -
شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے طاقت کا خلا پیدا نہیں ہونا چاہیے : ترکی
تر کی کے وزیر دفاع حلوسی عکار نے کہا ہے کہ امریکا کو شام میں اپنے ...
بين الاقوامى