الجزائر : صدر بوتفلیقہ کے فیصلوں پر جوابی موقف کے لیے اپوزیشن اکٹھا
الجزائر میں آج بدھ کے روز اپوزیشن کا اہم اجلاس ہو رہا ہے جس کا مقصد صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی جانب سے سامنے آنے والے حالیہ فیصلوں کے حوالے سے واضح اور یکساں موقف تشکیل دینا ہے۔ الجزائر کی سڑکوں پر عوامی احتجاج کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
علاوہ ازیں ملک بھر میں اساتذہ اور تعلیمی شعبے کے کارکنان 6 خود مختار انجمنوں کی کال پر عوامی تحریک کو سپورٹ کرنے کے لیے ہڑتال کا آغاز کر رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے زور دے کر کہا ہے کہ الجزائر کے عوام کا حق ہے کہ ان کے واسطے "آزادانہ اور شفاف" انتخابات ہوں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان روبرٹ بیلاڈینو نے باور کرایا کہ واشنگٹن ایک ایسی سیاسی عمل کو سپورٹ کرتا ہے جو "الجزائریوں کی خواہشات کا احترام کرے"۔ امریکی ترجمان نے الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی جانب سے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی سے دست برداری اور صدارتی انتخابات کے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیے جانے پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے صرف اتنا کہا کہ "ہم اتنخابات کے التوا کے حوالے سے معلومات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں"۔
صدر بوتفلیقہ نے چند روز قبل احمد اویحیی کی جگہ نورالدین بدوری کو الجزائر کا نیا وزیراعظم نامزد کر کے حکومت کی تشکیل کی دعوت دی تھی۔
وزیراعظم احمد اویحیی نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا جس کو صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے منظور کر لیا تھا۔
یاد رہے کہ نورالدین بدوی اس سے قبل وزیر داخلہ کے منصب پر فائز تھے۔
-
الجزائر : صدارتی انتخابات ملتوی ، بوتفلیقہ بہ طور امیدوار دستبردار ، وزیراعظم مستعفی
الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے اپنے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے بعد ...
بين الاقوامى -
الجزائر شہریوں کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرے: امریکا
امریکا نے الجزائرمیں صدرعبدالعزیز بوتفلیقہ کی پانچویں بار صدارتی انتخابات میں حصہ ...
بين الاقوامى -
عبدالعزیز بوتفلیقہ کے خصوصی طیارے کی جنیوا سے خالی الجزائر واپسی
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کا خصوصی طیارہ ...
بين الاقوامى