مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم حجاب میں!
نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے وقت ایک آسٹریلوی دہشت گرد کےدو مساجد پراندھا دھند فائرنگ اور 50 نمازیوں کی شہادت کے بعد ملک کی وزیراعظم نے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹکے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے کرائیسٹ چرچ میں ایک پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے غیر روایتی طور پر سرپرایک بڑی چادر اوڑھ رکھی تھی۔ بعض لوگوںنے اس پرمثبت رد عمل کا اظہارکیا ہے جب کہ بعض نے تنقید سے بچنے کے لیے'فوٹو سیشن' کی کوشش قرار دیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا مساجد پر حملہ طے شدہ منصوبہ اور دہشت گردی کی انتہائی خطرناک سازش تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ ان کا ملک تاریخ کے انتہائی مشکل دور سے گذر رہا ہے۔ مجرم انتہا پسندانہ نظریات رکھتے ہیں مگر ان کے لیے نیوزی لینڈ اور دنیا میں کہیں بھی کوئی جائے پناہ نہیں ہوگی۔
نیوزی لینڈ میں جمعہ کے روز ایک آسٹریلوی دہشت گرد کے حملے میں 50 بے گناہ نمازیوںکی شہادت کے واقعے نے پورےملک کو صدمے سےدوچار کیا ہے۔ شہید ہونے والے زیادہ تر مسلمانوں کا تعلق پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، صومالیہ، افغانستان، سعودی عرب، فلسطین، عراق اور اردن سے ہے۔ مساجد میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد نیوزی لینڈ کی تمام مساجد بند ہیں۔
-
نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں 49 نمازی سجدوں میں رب کے حضور پیش ہو گئے
20 سے زائد زخمی، مفتیان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مسلمانوں کو ضبط نفس کی تلقین
بين الاقوامى -
ملکہ برطانیہ کا نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر بیان
ملکہ برطانیہ ملکہ الزبتھ نے نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دلخراش واقعہ پر ...
بين الاقوامى -
مغربی دنیا کی نیوزی لینڈ مساجد میں دہشت گرد حملوں کی مذمت
برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ’’کرائسٹ چرچ میں دہشت ناک دہشت گردانہ ...
بين الاقوامى