کرفیو کے باوجود سوڈان میں فوج کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے باہر ہزاروں افراد کا دھرنا جاری
سوڈان میں صدرعمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹںے جانے، ان کی گرفتاری اور ملک میں رات کا کرفیو لگائے جانے کے باوجود ہزاروں افراد نے خرطوم میں فوج کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا دےرکھا ہے.
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ مسلح فواج کی طرف سے رات کا کرفیو لگانے کے باوجود ہزاروں افراد کا دھرنا جاری ہے.
عینی شاہدین نے بتایا کہ مظاہرین رات پر 'امن'، انصاف اور آزادی کے نعرے لگاتے رہے. فوج کی طرف سے مظاہرین کو منتشر ہونے کے احکامات ملنے کے باوجود مظاہرین نے مسلسل چھٹی رات دھرنے میں گذاری. گذشتہ شام فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں مقامی وقت کےمطابق رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک کرفیو لگا دیا گیا تھا.
سوڈان کی مسلح افواج کی طرف سے جاری بیان میں تمام شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کرفیو کی پابندی یقینی بنائیں. فوج نے کرفیو کی پابندی نہ کرنے کے خطرناک نتائج سے پر بھی خبردار کیا گیا ہے.
سوڈان کی سرکاری نیوز ایجنسی 'سونا' کے مطابق مسلح افواج کی طرف سے کرفیو کا اعلان شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے. شہریوں کو احتجاج کا حق ہے مگر انہیں کرفیو کےاوقات میں اس کی پابندی کرنا ہوگی.
-
سوڈان کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جمعہ کو طلب
سوڈان میں فوج کے ہاتھوں صدر عمر البشیر کی برطرفی اور اقتدار فوج کے ہاتھ میں لینے ...
بين الاقوامى -
شاہ سلمان کا سوڈانی عمرہ زائرین کی میزبانی اور ان کی بہ حفاظت واپسی کا حکم
سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ...
مشرق وسطی -
سوڈان: فوج نے صدر عمرالبشیر،حکومت اور پارلیمان کو چلتا کیا ، آئین معطل
دوسال تک وزیر دفاع عوض ابن عوف کے زیر قیادت فوجی کونسل امورِ مملکت چلائے گی، نیا ...
بين الاقوامى