سوڈانی اپوزیشن کا سابق دور کے تمام ادارے ختم کرنے کا مطالبہ
سوڈان کی اپوزیشن نے سابق معزول صدر عمرالبشیر کےدور میں قائم کیےگئےتمام ادارے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ کےمطابق سوڈانی اپوزیشن کی اہم شخصیات اور دانشورں اور پیشہ ور تنظیموں کی طرف سے عسکری کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سابق دور حکومت میں قائم کردہ تمام ادارے ختم کرے، سابق حکومت کےدور میں لگائے گئے چیف جسٹس،ارکان پارلیمنٹ اور پراسیکیوٹر جنرل کو ان کےعہدوں سے ہٹائے۔
اپوزیشن کی طرف سے عسکری کونسل پرزور دیا گیا ہے کہ وہ دھرنا دینے اور احتجاج کرنے والے شہریوں کےمطالبات سننے اور ان کے حل کے لیے سول ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے۔
خرطوم میں موجود العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق فوج نے ایک بار پھر مظاہرین سے کہا ہے کہ وہ پرامن طریقےسے منتشر ہوجائیں۔ سوڈان کی مسلح افواج کی طرف سےدھرنا دینے والے شہریوںسے کہا گیا ہے وہ دھرنا ختم کریں، احتجاج کی وجہ سے بند کی گئی سڑکیں کھولیں اور زندگی کو معمول پرلانے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ مسلح افواج کی طرف سے مظاہرین کے تمام جائز مطالبات پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہےتاہم اس کےباوجود خرطوم میں فوجی ہیڈ کواٹر کےقریب دھرنا جاری ہے۔
-
سوڈان: وزیر دفاع ریٹائر، نیا انٹیلی جنس چیف تعینات
سوڈان کی عبوری عسکری کونسل نے اتوار کے روز عمر البشیر کے دور میںمتعین انٹیلی ...
بين الاقوامى -
شاہ سلمان کی سوڈان کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کی ہدایت
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےسوڈان میں سیاسی تبدیلی کے عمل ...
مشرق وسطی -
امارات کا سوڈان میں جنرل البرھان کو عبوری کونسل کا سربراہ مقرر کرنے کا خیرمقدم
متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عوض بن عوف کی سبکدوشی کے ...
مشرق وسطی