سوڈان: نمازیوں نے معزول صدر کے مقرب لیڈر کو مسجد سے نکال دیا
سوڈان میں معزول صدر عمرالبشیر کے مقربین پر عرصہ حیات مزید تنگ ہو رہا ہے۔ سابق صدر کے مقربین اب عوام کا سامنا کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
کل جمعہ کو دارالحکومت خرطوم میں جامع مسجد الکبیر میں نماز جمعہ کے بعد سابق صدر کے ایک قریبی رہ نما ابراہیم السنوسی نے وہاں موجود شہریوں سے بات کرنے کی کوشش کی مگر لوگوں نے اسے مسجد سے نکال دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مطا ابراہیم السنوسی کی عوام سے مخاطب ہونے کی کوشش کے ساتھ ہی لوگ اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کے خلاف اور عسکری کونسل کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ نمازیوںنے السنوسی سے کہا کہ وہ بھی عبوری عسکری کونسل کے فیصلوں کی پابندی کریں۔
شہریوں کی شدید نعرے بازی کے بعد ابراہیم السنوسی کو مسجد سے بھاگنا پڑا۔ مسجد سے نکلنے کے بعد بھی لوگوں نے اس کا پیچھا اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔
-
عمر البشیر کے دو بھائی گرفتار، غیرسرکاری فورسز فوج میں ضم
سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل شمس الدین کباشی نے کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
یوگنڈا معزول سوڈانی صدر عمر حسن البشیر کو سیاسی پناہ دینے کو تیار
یوگنڈا نے سوڈان کے معزول صدر عمر حسن البشیر کو سیاسی پناہ دینے کی پیش کش کردی ...
بين الاقوامى -
سوڈان : معزول صدر عمر البشیر کو "کوبر" جیل منتقل کرنے کی خبریں
سوڈان میں سیکورٹی ذرائع نے "العربیہ" کو بتایا ہے کہ سابق صدر عمر البشیر ...
مشرق وسطی