شاہی خاندان کے نومولود کے بارے میں توہین آمیز ٹویٹ پر بی بی سی ریڈیو کا پیش کار فارغ
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنے ایک برطانوی ریڈیو پیش کار کو شاہی خاندان کے نومولود بچّے کے بارے میں توہین آمیز ٹویٹ پر ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔ اس پیش کار نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ کپڑوں میں ملبوس ایک چیمپنزی کی تصویر پوسٹ کردی تھی اوراس کے ساتھ یہ لکھا تھا:’’ شاہی بچّہ ( بی بی) اسپتال سے جارہا ہے‘‘۔
شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن کے ہاں سوموار کو علی الصباح اس بچّے کی پیدائش ہوئی تھی۔اس کا نام آرچی رکھا گیا ہے۔وہ برطانیہ کے شاہی خاندان کی حالیہ تاریخ میں پہلا بچّہ ہے جو مخلوط نسل سے تعلق رکھتا ہے۔اس کے والد برطانوی ہیں اور والدہ امریکی ہیں۔
بی بی سی ریڈیو 5 کے براڈ کاسٹر ڈینی بیکر نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں اطلاع دی ہے ’’ ابھی ابھی مجھے فارغ کردیا گیا ہے‘‘۔بی بی سی نے کہا ہے کہ ’’اس پیش کار کی ٹویٹ فیصلے کی سنگین غلطی کی غماز تھی ۔ایک اسٹیشن کی حیثیت سے ہم جن اقدار کے علمبردار ہیں، یہ ان کے منافی ہے‘‘۔
بی بی سی نے مزید کہا ہے کہ ’’ ڈینی ایک ذہین براڈ کاسٹر ہیں لیکن وہ ہمارے ساتھ اب اپنا ہفتہ وار شو نہیں کریں گے‘‘۔
واضح رہے کہ میگھن کی والدہ افریقی نژاد امریکی شہری ہیں اور ان کے والد سفید فام ہیں۔ وہ ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ حملوں اور تبصروں کا ہدف بنتی رہی ہیں۔
-
میگن کی جانب سے ہیری کے ہاتھ کو چُھونے کی کوشش شاہی محل کی روایات کی مخالفت شُمار
برطانیہ میں شاہی محل کے اندر جذبات کے اظہار کی ممانعت ہے البتہ برطانوی ذرائع ابلاغ ...
بين الاقوامى -
میگھن مارکل کی ’شاہی علامت‘ میں کیا کیا راز چھپے ہیں؟
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے برطانوی شاہی جوڑے کا نیا ...
بين الاقوامى -
برطانوی شاہی جوڑے کی شادی کے موقع پر بجلی کی طلب میں یک دم اضافہ متوقع
برطانیہ میں توانائی کے قومی نیٹ ورک کے ذمّے داران نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ...
بين الاقوامى