برطانوی شاہی جوڑے کی شادی کے موقع پر بجلی کی طلب میں یک دم اضافہ متوقع
برطانیہ میں توانائی کے قومی نیٹ ورک کے ذمّے داران نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ 19 مئی کو شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی کے موقع پر بجلی کی مانگ میں بڑا اضافہ ہو جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کروڑوں افراد ٹی وی اسکرینوں پر یہ تقریب براہ راست دیکھیں گے اور بجلی کی کیتلیوں کا بھی بکثرت استعمال ہو گا۔
برطانیہ میں بجلی کی فراہمی کا نظام چلانے والے ادارے نیشنل گِرڈ کی ترجمان نے جمعے کے روز ایک ای میل میں بتایا کہ "ٹیلی وژن کا استعمال بڑھ جائے گا اور ایونٹ کے اہم مراحل نشر کیے جانے کے وقت بجلی کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
شادی والے دن توقع ہے کہ بجلی کی طلب میں اضافہ 1200 میگاواٹ تک پہنچ جائے گا۔ اس دوران استعمال ہونے والی توانائی کا حجم تقریبا 4.8 لاکھ بجلی کی کیتلیوں کے برابر ہو گا جن کو ایک ہی وقت میں چالو کر دیا گیا ہو۔ البتہ اس موقع پر بجلی کے نیٹ ورک میں کسی مسئلے کی توقع نہیں۔
نیشنل گِرڈ کی ترجمان نے بتایا کہ 2011ء میں شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کے موقع پر بجلی کے استعمال میں 760 میگا واٹ کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
-
ملکہ برطانیہ سال میں دو بار اپنی سالگرہ کیوں مناتی ہیں؟
ملکہ برطانیہ الیزابیتھ دوم نے ہفتے کے روز اپنی 92 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ...
صفحة اول -
شہزادہ ہیری کا سوتیلا سالا میگھن سے شادی میں سماج کی دیوار بن گیا
برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس ...
بين الاقوامى -
شہزادہ ہیری کی منگیتر کے سر کا سفید بال گرما گرم بحث کا سبب
برطانوی شہزادے ہیری سے منگنی سے قبل امریکی اداکارہ میگن میرکل شاذ و نادر ہی کسی ...
بين الاقوامى