میگن کی جانب سے ہیری کے ہاتھ کو چُھونے کی کوشش شاہی محل کی روایات کی مخالفت شُمار
برطانیہ میں شاہی محل کے اندر جذبات کے اظہار کی ممانعت ہے البتہ برطانوی ذرائع ابلاغ کی نظر سے ڈچز آف کیمبرج میگن میرکل کی اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش چُھپی نہ رہ سکی جب کہ دونوں افراد ملکہ الزبتھ کے پیچھے چل رہے تھے۔
میگن کے اس تصرّف کو شاہی روایات کے خلاف شمار کیا جا رہا ہے۔ بکنگھم پیلس کی ایک تقریب کی وڈیو میں 34 سالہ میگن اپنے شوہر شہزادہ ہیری کو چھونے کے واسطے اپنا ہاتھ بڑھاتی نظر آ رہی ہیں تاہم شہزادے نے شاہی پروٹوکول کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا۔
برطانوی صحافت نے امریکا سے تعلق رکھنے والی میگن میرکل کی شاہی روایات سے ناواقفیت پر تبصرہ کیا ہے تاہم برطانوی رائے عامہ نے ڈچز آف کیمبرج کا دفاع کرتے ہوئے شاہی محل کی سخت گیر روایتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شاہی محل کی جانب سے واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
-
شہزادہ ہیری کی مقرب خواتین جنہوں نے ان کی شادی میں شرکت کی
گذشتہ ہفتے کے روز برطانوی شہزدے ہیری اوران کی منگیتر میگھن مارکل کے درمیان ہونے ...
مشرق وسطی -
کوئی ہنی مون نہیں، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنے اپنے کام میں مصروف
ہفتے کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ ...
بين الاقوامى -
شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی میں مہمانوں کے پہناووں پر ایک نظر
کل ہفتے کے روز برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی ماڈل میگن مارکل کی شادی دھوم دھام سے ...
بين الاقوامى