ایران کے خلاف امریکا کی فوجی کارروائی کا موقع ہمیشہ موجود رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی فوجی کارروائی کا ہمیشہ موقع موجود رہا ہے۔

انھوں نے بدھ کو برٹش ٹیلی ویژن اسٹیشن آئی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ جب میں برسراقتدار آیا تو ایران ہی ایسا ملک تھا جو بہت زیادہ مخالف تھا۔وہ (ایرانی) اس وقت دنیا کی نمبر ایک دہشت گرد قوم تھے اور شاید آج بھی وہ پہلے نمبر پر ہیں‘‘۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں بھی غور کررہے ہیں تو انھوں نے اس کا یہ جواب دیا :’’ اس کا موقع تو ہمیشہ ہی مو جود رہا ہے۔کیا میں بھی ایسا چاہتا ہوں ؟ نہیں ، میں ایسا نہیں چاہتا تھا ،لیکن اس کا موقع ہمیشہ موجود رہا ہے‘‘۔

صدر ٹرمپ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے بات چیت کے لیے تیار ہیں تو وہ یوں گویا ہوئے:’’ جی ہاں بالکل ، میں بات چیت کرناچاہوں گا‘‘۔

انھوں نے ایک روز پہلے برطانوی وزیراعظم تھریزا مے کے ساتھ لندن میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا تھا :’’ امریکا اور برطانیہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں