سعودی عرب پر حوثی ڈرون حملوں کی ایک اور کوشش ناکام

عرب اتحادی فوج نے حوثیوں‌ کے دو ڈرون یمن میں مار گرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں سرگرم عرب اتحادی فوج نے بر وقت کارروائی کر کے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر حملے کے لیے اڑائے گئے دو ڈرون طیاروں مار گرائے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کو تباہی سے بچا لیا گیا۔ عرب اتحادی فوج نے دونوں ڈرون یمن کی فضاء‌ میں تباہ کر دیے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی کے لیے قائم عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں‌ نے جمعہ اور ہفتہ کی شام رات نو بج کر 28 اور 56 منٹ پر دو مسلح ڈرون طیارے سعودی عرب کی طرف اڑائے۔ عرب اتحادی فوج نے ان طیاروں کی نشاندہی کے بعد انہیں صنعاء کے قریب یمن کی فضائی حدود کے اندر تباہ کر دیا۔

کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے ڈرون طیاروں کے خلاف کارروائی بین الاقوامی قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی تاکہ حوثی ملیشیا کو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور پڑوسی ملکوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے روکا جا سکے۔

قبل ازیں عرب اتحادی فوج نے شمالی الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف وسیع پیمانے پر فضائی حملے کیے تھے جن میں باغیوں کو غیر معمولی جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں