جان بولٹن نے جبرالٹر پر ایرانی آئل ٹینکر پکڑے جانے کو شان دار خبر قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے برطانیہ کی جانب سے اُس تیل بردار جہاز کو تحویل میں لینے کا خیر مقدم کیا ہے جو ایرانی تیل لے کر شام جا رہا تھا۔ جمعرات کی شام بولٹن نے کہا کہ امریکا اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر شامی اور ایرانی حکومتوں کو اس غیر قانونی تجارت سے فائدہ اٹھانے سے روکنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اسپین کے وزیر خارجہ جوزف پوریل نے جمعرات کے روز اپنے اعلان میں کہا کہ ایرانی تیل بردار جہاز کا راستہ روکنے کا مطالبہ امریکا نے کیا تھا۔ اس بات کا شبہہ تھا کہ یہ جہاز شام پر عائد پابندیوں کے باوجود اس کے لیے تیل لے کر جا رہا تھا۔

اسپین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "یقینا یہ کارروائی ہمارے علم میں تھی۔ اسپین کے نیشنل گارڈز کے گشتی بحری جہازوں نے علاقے کو محفوظ بنایا ہوا ہے ... اب ہم اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا جو کچھ ہوا اس سے ہماری خود مختاری کو ضرر پہنچا ہے کیوں کہ اس جہاز کو جس جگہ روکا گیا اسے ہم اسپین کا پانی شمار کرتے ہیں"۔

جمعرات کو علی الصباح جبرالٹر کے حکام نے اسپین کے جنوب میں مذکورہ آئل ٹینکر کو اُس وقت پکڑ لیا تھا جب وہ برطانیہ کے زیر انتظام جبرالٹر سے تقریبا 4 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔

جبرالٹر کے حکام اپنے پانی کو برطانیہ کے علاقائی پانی کا حصہ شمار کرتے ہیں۔ اسپین اس امر کو مسترد کرتے ہوئے اس علاقے کی خود مختاری کا مطالبہ کرتا ہے۔

جبرالٹر ک حکام نے پکڑے جانے والے تیل کی آمد کا ذریعہ ظاہر نہیں کیا مگر سمندری آمد و رفت سے متعلق بلیٹن لوئڈز لیسٹ نے انکشاف کیا کہ یہ آئل ٹینکر ایران سے تیل لے کر آ رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں