الجزائر میں اپوزیشن رکن پارلیمنٹ کو ایوان کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا
شمالی افریقی ملک الجزائر کے دارالحکومت میں سیاسی طوفان برپا ہے۔ حکومت کے خلاف جاری عوامی مظاہروں کے دوران ہی الجزائر کے پارلیمنٹیرینز نے حزب اختلاف کی ایک اسلام پسند جماعت کے رہنما کو پارلیمان کا چئیرمین منتخب کر لیا ہے۔
تعمیر ملت تحریک کے سلیمان چنین کو حزب اختلاف کی جماعتوں نے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب کر لیا ہے۔ ان سے قبل 1962 سے الجزائر کے مسند اقتدار پر فائز نیشنل لبریشن فرنٹ کے رہنما موعاد بکارب پارلیمنٹ کے چئیرمین تھے۔
الجزائر میں اپریل کے اوائل میں مطلق العنان صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی معزولی کے بعد سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ یہ احتجاجی تحریک بوتفلیقہ کے فروری میں پانچویں مدتِ صدارت کے لیے امیدوار بننے کے خلاف شروع ہوئی تھی اور اس میں شدت آنے کے بعد انھیں اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔
اب مظاہرین نظام ِحکومت میں اصلاحات، معزول صدر بوتفلیقہ کے دور سے اقتدار پر فائز شخصیات کو چلتا کرنے اور ان کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات اور مقدمات چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
-
الجزائر کے یوم آزادی پر برج الخلیفہ نے بھی 'سبز و سفید ہلالی پرچم' کی چادر اوڑھ لی
افریقی ملک الجزائر کے 57 ویں یومِ آزادی کے موقع پر دبئی میں قائم شہرہ آفاق تجارتی ...
بين الاقوامى -
الجزائر میں 4جولائی کو صدارتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں: دستوری کونسل
الجزائر کی دستوری کونسل نے کہا ہے کہ چار جولائی کو ملک میں ہونے والے صدارتی ...
بين الاقوامى -
الجزائر:4 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دو غیر معروف امیدوار مدمقابل
الجزائر میں 4 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے صرف دو امیدوار ...
بين الاقوامى