روسی صدر سے متعلق دستاویزی فلم چلانے کے اعلان پر یوکرائنی ٹی وی چینل پر بم حملہ
یوکرائن کے ایک ٹیلی ویژن چینل کی عمارت پرہفتے کے روز ایک بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں چینل کے باہر لگے بورڈ کو نقصان پہنچا۔ یہ بم اس وقت پھینکا گیا جب چینل کی طرف سے روسی صدر ولادی میرپوتین کے انٹرویو پر مبنی ایک دستاویزی فلم نشر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق صبح تین بج کر چالیس منٹ پر پیش آیا۔ چینل کی انتظامیہ نے اسے دہشت گردانہ کارروائی سے تعبیر کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم حملے میں چینل کے باہر اس کے سلوگن پر مبنی بورڈ جس پر' یوکرائن 112' کے الفاظ درج تھے کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے استعمال ہونے والے بم کو قبضے میں لے کر نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔ یوکرائن کے اسٹیٹ سیکیورٹی ادارے نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بم حملے کے بعد چینل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ییگور بنکنڈروف نے ایک بیان میں صدر فولوڈیمیر زیلنسکی سے اس واقعے کی مذمت کرنے اور اسے مجرمانہ کارروائی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔
بنکنڈروف نے کہا کہ صدر مملکت کو اس دہشت گردانہ واقعے پر ٹھوس اور واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔ یوکرائن کے ذرائع ابلاغ کے خلاف اس طرح طاقت کے استعمال کا کوئی جواز نہیں۔
-
یوکرائن بحران، ٹرمپ نے ارجنٹائن میں روسی صدر سے ملاقات منسوخ کر دی
یوکرائن کی تین کشتیوں پر روسی قبضے کے بعد امریکا اور روس میں ایک بار پھر کشیدگی ...
بين الاقوامى -
کریمیا میں روسی فوج گردی خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے: نیٹو
روس یوکرائن کے بحری جہازوں کے عملے کو فوری رہا کرے
بين الاقوامى -
پیوتن سے ملاقات میں شام اور یوکرائن کے امور پر بات کروں گا:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل جُمعہ کو ایک بیان میں بتایا کہ وہ آئندہ مہینے ھلسنکی ...
بين الاقوامى