صومالیہ: خود کش کار بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

صومالیہ میں ایک پولیس افسر نے جمعے کے روز بتایا کہ ساحلی شہر کیسمایو میں ایک ہوٹل کے اندر کار بم دھماکا ہوا جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ واقعے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ افسر کے مطابق ہوٹل میں قبائلی عمائدین اور مقامی ارکان پارلیمنٹ ایک اجلاس کے سلسلے میں موجود تھے۔

القاعدہ تنظیم سے تعلقات رکھنے والی شدت پسند تنظیم حرکت الشباب نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ الشباب کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا۔

ذمے داری قبول کرنے کا بیان حرکت الشباب تنظیم کے عسکری آپریشنز کے ترجمان عبدالعزیز ابو مصعب کی جانب سے جاری ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں