سعودی شہروں أبها، جازان کو نشانہ بنانے والے حوثی ڈرونز فضا ہی میں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں مددگار سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتحادی فوج نے گذشتہ روز یمنی علاقے عمران سے ارسال کردہ تین جاسوسی ڈرونز مار گرائے۔

جاسوسی طیارے ایران نواز حوثی ملیشیا نے جازان اور أبها کے علاقے میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے بھیجے تھے، تاہم سعودی فضائیہ نے انہیں اہداف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا۔

کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے سعودی عرب کے شہروں أبها، جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں پر شہری تنصیبات کو دہشت گرد حوثیوں کی جانب سے نشانہ بنانے کی یہ کوششیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب اقوام متحدہ کے یمن لئے خصوصی ایلچی دالحکومت صنعاء میں موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات میں حوثیوں کی طرف سے مملکت کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے متعلق اقدامات سے باغی ملیشیا کے یمنی عوام اور ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں، جرائم اور انتہا پسند سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔ نیز حوثیوں کی ان کارروائیوں کے تسلسل سے عالمی امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size