سوڈان: آئینی دستاویز کے حوالے سے معاہدے کی تفصیلات کا اعلان
سوڈان میں فریڈم اینڈ چینج فورسز کی تکنیکی کمیٹی کی رکن ابتسام سنہوری نے آج ہفتے کے روز آئینی دستاویز کے حوالے سے معاہدے کی تفصیلات کا اعلان کر دیا۔ معاہدے پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دستخط کر دیے جائیں گے۔
سنہوری نے باور کرایا کہ تکنیکی کمیٹی آئینی دستاویز کے قانونی مسودے کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہی ہے۔ دارالحکومت خرطوم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنہوری نے کہا کہ "ہم سوڈان کی تاریخ کا ایک نیا مرحلہ شروع کرنے اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں"۔ انہوں نے واضح کیا کہ "قانون کی بالادستی اور پاسداری پر زور آئینی دستاویز کے اہم ترین مواد میں سے ہے"۔
سنہوری کے مطابق آئینی دستاویز کے احکامات کسی بھی دوسرے احکامات یہاں تک کہ سیاسی معاہدے سے بھی برتر ہوں گے۔
سنہوری نے واضح کیا کہ قانون ساز کونسل قوانین سازی اور ایگزیکٹو کنٹرول کی ذمے داری سنبھالے گی ... اور صدارتی کونسل کے اختیارات موافقت کے ساتھ محدود ہوں گے۔
تکنیکی کمیٹی کی رکن نے بتایا کہ کابینہ میں وزراء کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فریڈم اینڈ چینج فورسز ایک ایسا پارلیمانی نظام حکومت قائم کرنے کی کوشش میں ہے جو ریاست میں انتظامیہ کو وسیع اختیارات عطا کرے۔
سنہوری کے مطابق آئینی دستاویز سوڈانیوں کے بیچ حقوق اور مساوات کی مضبوطی کو یقینی بنائے گا اور اولین ترجیح عبوری عرصے میں امن کے معاملے کو کھولنا ہے۔
فریڈم اینڈ چینج فورسز نے باور کرایا ہے کہ خود مختار کونسل ریپڈ سپورٹ اور عسکری فورسز کا ڈھانچہ سنبھالے گی۔ کونسل کو عسکری اداروں میں خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔
البتہ فریڈم اینڈ چینج نے بتایا کہ خود مختار کونسل کے نصف سے زیادہ ارکان شہریوں میں سے ہوں گے .. اور وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کا تقرر خود مختار کونسل کی سفارت پر ہو گا۔ اسی طرح کونسل کے ارکان دہری شہریت کے حامل نہیں ہوں گے۔
فریڈم اینڈ چینج کے مطابق صوبوں کے گورنروں کے تقرر کی ذمے داری کابینہ کے سربراہ کے پاس ہو گی۔
اس سے قبل سوڈان میں افریقی وساطت کار محمد حسن ولد لبات نے اعلان کیا تھا کہ عبوری عسکری کونسل اور فریڈم اینڈ چینج فورسز کے درمیان آئینی دستاویز کے حوالے سے مکمل اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
العربیہ کے نمائندے کے مطابق فریقین کی جانب سے ایک چھوٹی کمیٹی بنائی جائے گی جو دستخط کے لیے معاہدے کو تیار کرے گی۔ فریقین کے بیچ اس بات پر بھی اتفاق ہو گیا کہ حتمی دستخط آئندہ اتوار کو ہوں گے۔
خرطوم میں سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں لبات کا کہنا تھا کہ معاہدے پر سرکاری طور پر دستخط کی تقریب کا انتظام کرنے کے واسطے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آئینی دستاویز کے مسودے میں یہ بات شامل ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز سوڈانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے زیر انتظام ہوں گی .. اور سوڈانی انٹیلی جنس کے ادارے خود مختار کونسل اور کابینہ کے زیر نگرانی ہوں گے۔
-
سوڈان میں بغاوت کی کوشش ناکام، فوج نے جرنیل، کئی سرکاری افسران اور سیاستدان دھر لیے
سوڈان کی فوج نے کہ خرطوم میں بغاوت کی ایک سازش کو ناکام بناتے ہوئے ایک فوجی جرنیل ...
بين الاقوامى -
سوڈان کی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ایتھوپیا میں مشاورتی بات چیت
سوڈان کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں ...
بين الاقوامى -
سوڈان: عبوری کونسل اور اپوزیشن نے اختیارات کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کر دیے
سوڈان کی فوجی عبوری کونسل اور تبدیلی کے لیے سرگرم جماعتوں نے اختیارات کی تقسیم کے ...
مشرق وسطی