پچاس برس بعد کشمیر کا معاملہ سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر لوٹ آیا

کشمیر کی صورت حال پر بات کے لئے سیکیورٹی کونسل کا اجلاس چین کی درخواست پر طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر مشاورت کے لیے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا خصوصی اجلاس چین کی درخواست پر جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اگست میں سیکیورٹی کونسل کی صدارت پولینڈ کے پاس ہے۔ پولینڈ کی سفیر جوانا ورونیکا نے اجلاس طلب کرنے کی تصدیق کی ہے۔ جوانا ورونیکا نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بیجنگ کی درخواست پر ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی کونسل جمعرات کے روز کام نہیں کرے گی، اس لیے یہ 'مشاورتی میٹنگ' جمعہ کو ہو گی۔ اطلاعات کے مطابق عالمی ادارے کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے لیے پاکستان نے بدھ کے روز درخواست دی تھی۔ یاد رہے سیکیورٹی کونسل 50 سال کے وقفے کے بعد کشمیر کے معاملے کو زیر غور لائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں