'عدن میں امن وامان کی بحالی میں سعودی عرب اور امارات کا کردار قابل تحسین ہے'
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ عبوری دارالحکومت عدن میں عبوری کونسل اور آئینی حکومت کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرانے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عدن میں وزیراعظم سیکرٹریٹ، سپریم جوڈیشل کونسل کےہیڈکواٹر، مرکزی بنک اور عدن کے اسپتال پرعبوری کونسل کا قبضہ ختم کرانے میں سعودی عرب اور امارات کا کردار قابل تحسین ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ 'ٹویٹر' پرمتعدد ٹویٹس میں معمر الاریانی نے کہا کہ عدن میں وزارت داخلہ، آئل ریفائنری اور دیگر تنصیبات صدارتی سیکیورٹی بریگیڈ کے حوالے کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
الاریانی نے مزید کہا ہمیں سعودی اور اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جس نے مخلصانہ کوششیں کر کے عدن میں فسادات کا دروازہ بند کرادیا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ایران نواز حوثی ملیشیا کے قبضے سے یمن کو واگزار کرانے اور یمن پرآئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے اہم کردار کیا ہے۔
معمرالاریانی نے کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران عدن میں پیش آنے والے والے واقعات کے بعد مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور صدر عبد ربہ منصور ھادی کی قیادت میں ملک کوآگے بڑھانے کے لیے تمام قوتوں کو مل کرکوششیں کرنی چاہئیں۔
-
یمن کی جنوبی عبوری کونسل کا عدن میں قبضے میں لی گئی تنصیبات اور عمارتوں سے انخلا
یمن کی جنوبی عبوری کونسل نے ہفتہ کی صبح عدن اسپتال اور مرکزی بنک کو خالی کر دیا ہے
بين الاقوامى -
انقلابی کونسل کے عدن سے انخلاء تک مذاکرات نہیں کریں گے: یمنی حکومت
یمن کی آئینی حکومت نے عدن میں مسلح کارروائیوں میں ملوث عبوری انقلابی کونسل سے ایک ...
بين الاقوامى -
جنوبی یمن کی عبوری کونسل کا عدن میں جنگ بندی پر کاربند رہنے کا اعلان
جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے چیئرمین عید روس الزبیدی نے کہا ہے کہ کونسل سعودی عرب ...
بين الاقوامى