اٹلی میں دوستی کانفرنس میں رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل کابین الثقافت مکالمے پرزور
رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے پہلی مرتبہ اٹلی کے شہر رمینی میں منعقدہ ’’عوام کے درمیان دوستی ‘‘ کے عنوان سے سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔اس کانفرنس میں چھے ہزار سے زیادہ یورپی لیڈر اور نوجوانوں کے مندوبین شریک تھے۔ ان میں یورپی پارلیمان کے صدر بھی شامل تھے۔
رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے بین الثقافت مکالمے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس کے ذریعے ہی عوام کے درمیان رواداری کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے اسلام اور سماجی امور کے بارے میں گفتگو کی۔
HE Dr. #MohammadAlissa spoke to more than 6,000 European leaders & youth at the 40th annual Rimini Meeting for Friendship Among Peoples, engaging on the most pressing social issues of today. pic.twitter.com/xpxDN60lQE
— Muslim World League (@MWLOrg_en) August 27, 2019
انھوں نے رابطہ عالمِ اسلامی کی مکالمے کے اصولوں کی پاسداری کے لیے عزم کا ا عادہ کیا اور کہا کہ اس کو تنظیم کے مکہ منشور میں وضع کیا گیا تھا۔ اس منشور کو اس سال مئی میں شائع کیا گیا تھا، اس میں اسلام کےحقیقی ا صولوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
At the 40th annual Rimini Meeting for Friendship Among Peoples, HE Dr. #MohammadAlissa affirmed MWL's commitment to upholding the principles of dialogue outlined in the #CharterofMakkah. pic.twitter.com/gAeWITEiC5
— Muslim World League (@MWLOrg_en) August 26, 2019
اس دستاویز کے مطابق مہذب ثقافتی مکالمے ہی کے ذریعے مختلف تہذیبوں کے درمیان رواداری اور مفاہمت کو فروغ دیا جاسکتا ہے ، کمیونٹیوں کے درمیان تعلقات میں گہرا ئی لائی جاسکتی ہے اور پُر امن بقائے باہمی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی ایک بین الاقوامی غیرسرکاری اسلامی تنظیم ہے۔اس کے صدر دفاتر مکہ مکرمہ میں واقع ہیں۔یہ تنظیم 1962ء میں (تب) سعودی ولی عہد شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز(شہید) نے قائم کی تھی۔یہ دنیا کے پچاس سے زیادہ اسلامی ممالک کی نمایندہ ہے۔اس کو عطیات کی فراہمی میں سعودی عرب پیش پیش ہے۔
اس کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ 2009ء سے 2015ء تک سعودی عرب کے وزیر انصاف رہے تھے۔’’لوگوں کے درمیان دوستی ‘‘کے عنوان سے مذکورہ سالانہ کانفرنس 1980ء سے منعقد ہورہی ہے ۔اس کا اہتمام کیتھولک آرگنائزیشن کمیونیکشن اینڈ لبریشن کرتی ہے۔