.

امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے باہمی دفاعی معاہدے پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان مجوزہ دفاعی معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی صدر نے اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے صرف تین روز قبل اس مجوزہ معاہدے کی اطلاع دی ہے۔انھوں نے ہفتے کے روز ٹویٹر پرلکھا ہے کہ ’’ میں نے آج وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور ان سے امریکا اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ باہمی دفاعی معاہدے کے بارے میں پیش رفت کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان شاندار اتحاد کو مزید تقویت ملے گی۔‘‘

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ اسرائیل میں 17ستمبر کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے بعد بھی اس معاملے پرنیتن یاہو سے مزید بات چیت کے خواہاں ہیں۔ان کے بہ قول ان دونوں کے درمیان اسی ماہ کے آخر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔