لیبی فوج نے ترکی کا فوجی جاسوسی طیارہ مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لیبیا کی نیشنل آرمی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ترک جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ نیشنل آرمی نے طرابلس کے جنوب میں قومی وفاق حکومت کی متعدد فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

لیبی فوج کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کہا تھا کہ فضائیہ نے مصراتہ ملٹری کالج کے اندر سے ڈرون طیارے چلانے کے والے ایک اڈے کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

لیبی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے سرت ، ابونجیم اور مصراتہ کے آس پاس کے درجنوں ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ تین جاسوس ڈرون طیارے تباہ کیے گئے۔

میجر جنرل احمد المسماری نے الحدث چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں لڑائی ترکی اور قطر کی واضح بین الاقوامی مداخلت بن چکی ہے۔ یہ ممالک ترکی میں دہشت گردوں کو فوجی اور مالی مدد فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں