ماحول کے تحفظ کے لیے لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دنیا بھر میں ماحولیاتی آفت سے بچنے کی دعوت دینے والے مظاہروں کے سلسلے میں جمعے کے روز یورپ کے کئی شہروں میں لاکھوں طلبہ نے احتجاجی ریلیوں میں شرکت کی۔

اٹلی کے شہروں میں طلبہ "Friday for the sake of Future" کے نام سے ریلی میں شامل ہوئے۔

منتظمین کے مطابق میلان میں 2 لاکھ افراد نے ریلی میں شرکت کی۔ اسی طرح روم کے وسط میں بھی ایک بھرپور ریلی نکالی گئی۔ ماحولیاتی کارکنان نے اطالیہ کے 180 شہروں میں مظاہروں کی دعوت دی تھی۔

مظاہرین اس موقع پر یہ نعرہ لگا رہے تھے کہ "آلودگی کا نہیں ،،، حل کا حصہ بنو"۔

ادھر آسٹریا میں ماحولیات کے لیے اب تک کی سب سے بڑی ریلی میں ویانا میں کئی ہزار افراد نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔

ہنگری میں ہزاروں افراد جن میں اکثریت اسکول کے طلبہ کی تھی، بوڈاپسٹ اور دیگر شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے۔

یہ مظاہرے ماحولیات کے میدان میں سرگرم ایک 16 سالہ سویڈش لڑکی گریٹا تھنبرگ کی کال پر منعقد کیے گئے۔ گریٹا نے اس احتجاجی تحریک کی بنیاد رکھی۔ گذشتہ ہفتے اس کی قیادت میں دنیا کے کئی ممالک میں لوگوں نے سڑکوں پر آ کر احتجاج کیا۔

سائنس دان اس بات سے خبردار کر رہے ہیں کہ عالمی حرارت پر روک لگانے کے لیے عالمی قیادت کے سامنے وقت ختم ہو رہا ہے۔ عالمی حرارت کو ماحولیاتی آفات اور تبدیلیوں میں اضافے کا سبب شمار کیا جاتا ہے۔

اطالیہ کے اسکولوں اور آسٹریا میں بعض اسکولوں نے اپنے طلبہ کو احتجاجی ریلیوں میں شریک ہونے کی اجازت دی تھی۔ گذشتہ ہفتے کے مظاہروں کے دوران بھی کئی ممالک میں ایسا ہوا تھا۔

توقع ہے کہ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں جمعے کے روز اہم مجمع اکٹھا ہو گا۔ بعد ازاں اس میں گریٹا تھنبرگ کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں