اماراتی خلانورد کی خلاء سے بھیجی گئی زمین کی تصویر
متحدہ عرب امارات کے خلاباز ہزاع المنصوری نے اتوار کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کھینچی گئی زمین کی ایک تصویر ارسال کی۔ خلاء میں جانے کے بعد یہ ان کی پہلی تصویر ہے۔
اس تصویر کے ساتھ ھزاع المنصوری کی طرف سے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں وہ فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ 'آخر کارمیں نے اپنے خواب کو آسمان کی دوسری طرف سے پورا کردیا۔ ھزاع کی نگاہیں خلاء سے زمین پر ہیں۔ میں نے خلائی اسٹیشن سے زمین کی پہلی تصویر لی ہے جسے زمین پر بھیجا جا رہا ہے۔
ہزاع علی المنصوری نے بدھ کے روز پہلے اماراتی خلاباز کی حیثیت سے 61-62 خلائی مشن کے دیگر ممبروں کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے خلائی سفر کا آغاز کیا۔
وأخيراً، أوثّق حلمي من الجانب الآخر من
— Hazzaa AlMansoori (@astro_hazzaa) September 29, 2019
السماء، لتكون أعين هزاع نافذكتم إلى الفضاء. بعدستي، ألتقط أول صورة من محطة الفضاء الدولية.
Captured aboard the ISS...my first photo of the Soyuz spacecraft. pic.twitter.com/Yp1rht79tl
ان کا یہ سفر قازقستان میں بائیکونور کاسمڈرووم سنٹر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے شروع ہوا۔ یہ مشن 187 دن جاری رہے گا جس میں ان کے ہمراہ امریکی خلائی ادارے 'ناسا' کےخلاباز جسیکا میر اور روسی خلائی ادارے کے اولیگ اسکریپوچکا شامل ہیں۔
اس سفر کے فورا بعد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد نے ٹویٹ کیا کہ "ہزاع المنصوری کی خلاء میں روانگی تمام عرب نوجوانوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ مل ستاروں پرکمندیں ڈال سکتے ہیں۔ ہمارا اگلا پڑاؤ مریخ ہے جس میں امید ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی گئی تحقیق مریخ تک کے سفر میں مدد گار ثابت ہوگی۔