سعودی عرب کا عالمی تیل مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کےعزم کا اعادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تیل کی عالمی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی وزارتی کونسل کا منگل کے روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس ہوا اور اس میں سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات پر چودہ ستمبر کو حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی رسد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے سعودی آرامکو کی بقیق اور الخریص میں واقع تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیراطلاعات نے کہا کہ وہ اس حملے کو پورے خطے، عالمی سلامتی اورعالمی توانائی کی رسد کے لیے ایک خطرہ سمجھتے ہیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور روس میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان تعاون کے ایک سمجھوتے پر دست خط متوقع ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں