عرب اتحادی فورسز کی یمن کے جنوبی شہرعدن میں ازسرِنو تعیناتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی فورسز کو یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں ازسرنو تعینات کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے) کے مطابق عرب اتحاد کی فورسز کی اس نئی صف بندی کا مقصد یمن کے ساحلی علاقے سے متصل آبی گذرگاہوں کو محفوظ بنانے کے لیے فوجی اور سکیورٹی کی کارروائیوں اور کوششوں کو مربوط بنانا ہے۔

عرب اتحاد نے اپنے بیان میں اپنی تمام فورسز اور بالخصوص متحدہ عرب اتحاد کی مسلح افواج کو سراہا ہے جنھوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور انتہائی مستعدی کے ساتھ یمن میں فوجی کارروائیوں کو انجام دیا ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے یمن میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں