ایران میں آئی اے ای اے کی خاتون انسپکٹر کی گرفتاری ، سفری دستاویزات کی ضبطی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران میں حکام نے اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کی ایک خاتون انسپکٹر کو گرفتار کیا ہے اور ان کی سفری دستاویزات بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ اس خاتون معائنہ کار کو مختصر وقت کے لیے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ وہ جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے ایران میں موجود ہیں۔

اس اطلاع سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نےآج سے فردو پلانٹ پر یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تہران 1,044 سینٹری فیوجز میں یورینیم گیس کے دخول کا آغاز کردے گا۔

واضح رہے کہ ایران 2015ء میں چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تحت سینٹری فیوجز میں گیس داخل نہ کرنے کا پابند ہے۔اس اعلان پر عمل درآمد کے بعد وہ جوہری سمجھوتے کی ایک اور شق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں