مدو جزر کی لہروں سے فرانس کے ساحل پر ایک ٹن منشیات اکٹھی ہوگئی
فرانس میں ایک عدالتی ذریعے کا کہنا ہے کہ بحر اوقیانوس پر واقع فرانسیسی ساحل پرحالیہ ہفتوں میں ایک ٹن سے زیادہ نامعلوم کوکین پیکیٹ جمع کیے گئے ہیں۔
رینس میں جمہوریہ کے پراسیکیوٹر جنرل فلپ اسٹروک نے اے ایف پی کو لکھے ایک مکتوب میں کہا کہ ہم ساحل سمندر پر جمع ہونے والی منشیات کو کچھ عرصے کے لیے تلاش کرنا جاری رکھیں گے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ منشیات اس شکل میں بہت خطرناک ہیں اور اس کے استعمال کی زیادہ مقدار میں لی جا سکتی ہے۔
یہ پیکٹ جوتوں کے ڈبے کے حجم کے پیکٹوں سیلفین کے ذریعے پیک کیےگئے ہیں تاکہ ان میں پانی اور رطوبت داخل نہ ہوپائے، ان پیکٹوں میں موجود کوکین 83 فیصد خالص بتائی جاتی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جو منشیات عارضی طور پر فرانسیسی ساحلوں تک پہنچتی ہیں اور صرف کوکین تک محدود ہیں۔
اکتوبر کے وسط سے ہی اس رجحان کی اطلاع دی جارہی ہے اور 4 نومبر سے اس میں تیزی آچکی ہے۔ یہ زیادہ تر بحر اوقیانوس ساحل پر مل رہی ہے جہاں لوگ سمندری نظاروں سے لطف انداز ہونے کے لیے آتے ہیں۔
ایک 17 سالہ لڑکے کو پیر کے روز پانچ کلوگرام کوکین کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا جسے اس نے لاکانو بیچ پر جمع کیا تھا۔ گذشتہ اس ساحل میں عام لوگوں کے جانے پر پابندی عاید کی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ نوجوان چند گھنٹوں کے فاصلے پر جنوب مغربی شہر ٹولوس سے آیا تھا۔ اسے "ممنوعہ کوکین" اپنے پاس رکھنے کے الزام میں زیرتفتیش رکھا گیا۔
لگ بھگ 100 تفتیش کار یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ پیکیٹ فرانس کے ساحل پر کیسے پہنچتے ہیں؟۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ سب سے زیادہ امکان یہ ہے کہ منشیات کسی جہاز کے ٹوٹنے کے نتیجے میں پہنچی ہوگی۔