تصاویر : برازیل کا فٹبال اسٹار ریاض موٹر شو کا پہلا خریدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی دارالحکومت میں دنیا کی قیمتی گاڑیوں کی فروخت کے سلسلے میں منعقد "ریاض موٹر شو" میں پہلی گاڑی خریدنے والی شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ برازیل فٹبال ٹیم کے سابق ستارے رونالڈینو ہیں۔

اس شو کا سرکاری طور پر افتتاح جمعرات کے روز سعودی انٹرٹیمنٹ جنرل اتھارٹی کے چیئرمین اور ریاض سیزن کے سربراہ ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے کیا۔

ریاض موٹر شو میں اسٹون مارٹن AMR ریپڈ ماڈل کار برازیلی فٹبال اسٹار کے دل میں گھر کر گئی اور رونالڈینو نے اسے خرید لیا۔ دنیا بھر میں اس نوعیت کی گاڑیوں کی تعداد 200 ہے۔

ریاض موٹر شو میں دنیا بھر سے 1200 سے زیادہ کلاسیکل اور نادر نوعیت کی گاڑیاں لا کر رکھی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size