رشوت اور خیانت کے الزامات میں نیتن یاھو پر فرد جرم عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل میں نیسٹ کے حالیہ انتخابات اور حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد شدت پسند اسرائیلی لیڈر بنجمن اس وقت ایک نئی مشکل سے دوچار ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی اٹارنی جنرل ایوچائی منڈیلبلیٹ نے جمعرات کے روز وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات میں اس پر فرد جرم عاید کی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل کے اس اقدام سے اس پرمزید ابہام پیدا کیا گیا کہ حتمی نتائج کے بغیر اس سال حکومت کی تشکیل کون کرے گا؟۔

وزارت انصاف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کے وزارت عظمیٰ کے دوران رشوت ، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال کے تین مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم نیتن یاھو نے پراسیکیوٹر جنرل کے تمام الزامات بے بنیاد قرار دیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں