سعودی عرب میں امریکی فوجی دفاعی مقاصد کے لیے بھیجے گئے ہیں: وزیر خزانہ

ایران تمام ضروری شرائط وضوابط پورے کردیتا ہے تو اس کے خلاف عاید کردہ امریکی پابندیاں ختم کردی جائیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوجی محض دفاعی مقاصد کے لیے بھیجے گئے ہیں۔انھوں نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران تمام ضروری شرائط وضوابط پورے کردیتا ہے تو اس کے خلاف عاید کردہ امریکی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

امریکی وزیر خزانہ ہفتے کے روز دوحہ فورم میں گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی آرامکو کی تیل کی تنصیبات پر ستمبر میں حملے پوری دنیا کی معیشت پر حملے تھے۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر ان ڈرون اور میزائل حملوں میں ملوّث کا الزام عاید کیا تھا لیکن ایران اس کی تردید کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اکتوبر میں تین ہزار اضافی امریکی فوجی اور دفاعی آلات سعودی عرب میں بھیجنے کی منظوری دی تھی۔ یہ فیصلہ ستمبر میں سعودی آرامکو کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد کیا گیا تھا۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے سعودی عرب میں دو مزید پیٹریاٹ میزائل بیٹریز ، ایک تھاڈ بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کی تنصیب ،دو لڑاکا اسکواڈرن اور فضائیہ کے ایک ونگ کو بھیجنے کی بھی منظوری دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں