امارات میں ٹیلی کمیونی کیشن صارفین کے لیے خوش خبری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات میں ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ٹیلی کمیونی کیشن کے صارفین کو سروس پرووائڈر کمپنی کے ساتھ معاہدہ قبل از وقت ختم کرنے پر اب ایک ماہ کے کرائے سے زیادہ فیس نہیں دینا پڑے گی ،،، اس کا اطلاق "اتصالات" اور "du" دونوں ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں سے لی گئی سروس پر ہو گا۔

اتھارٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ اس فیصلے پر عمل درامد یکم جنوری 2020 سے ہو گا۔ فیصلے کے مطابق معاہدے کے قبل از وقت ختم کرنے کی فیس میں پرانی اور نئی ایک ساتھ شامل ہوں گی۔

یہ نیا فیصلہ ان صارفین کے مفاد میں ہے جو کمپنی کی پیش کش سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک یا دو برس کے معاہدے کرتے ہیں۔ اس طرح یہ لوگ مقررہ جرمانہ ادا کرنے کے مقابل اپنا معاہدہ ختم کر سکیں گے اور بقیہ مدت پوری کرنے کے پابند نہیں ہوں گے۔

معاہدے کے قبل از وقت ختم کرنے کی صورت میں معاہدے میں شامل خدمات کی قیمت میں صرف ایک ماہ کی فیس ادا کرنا ہو گی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹیلی کمیونی کیشن کی خدمات صرف دو کمپنیاں پیش کر رہی ہیں۔ ان میں ایک کمپنی "اتصالات" ہے اور دوسری "du" ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں