امریکا اورافغان طالبان میں سات دن تشدد میں کمی کے لیے تجویز پرمذاکرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پینٹاگان کے سربراہ مارک ایسپر نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان نے جنگ زدہ افغانستان میں سات روز تک تشدد میں کمی کے لیے ایک تجویز پر بات چیت کی ہے۔

مارک ایسپر نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:’’ ہم نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ افغانستان میں جاری بحران کا حل ایک سیاسی سمجھوتے میں پنہاں ہے ،اس محاذ پر پیش رفت ہوئی ہے اور ہم اس حوالے سے بہت جلد اطلاع دیں گے۔‘‘

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ’’ اگر ہم آگے بڑھتے ہیں اور پیش رفت کرتے ہیں تو یہ ایک مسلسل جائزے کا عمل ہوگا۔‘‘امریکی وزیر دفاع کا ممکنہ طور پر اشارہ افغانستان میں تشدد کے واقعات کی روک تھام اور ان کی نگرانی کی جانب تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں