عراق میں فوجی اڈے پرحملہ، داعش میں ایسی کارروائی کی صلاحیت نہیں: امریکی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینیر عہدیدار نےعراق میں التاجی فوجی اڈے پر گذشتہ شب ہونے والے راکٹ حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'داعش' کے پاس ایسی کارروائی کی صلاحیت نہیں۔

خیال رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شمالی بغداد میں التاجی فوجی اڈے پر 15 راکٹ داغے گئے جن کے نتیجے میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور کم سے کم 12 زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement

امریکی فوج نے بدھ کے روز ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ عراقی اڈے پر 15 سے زیادہ کاتیوشا راکٹ فائر کیے گئے۔

اس کے علاوہ اتحادی فوج کے ترجمان نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ التاجی فوجی کیمپ پر 15 سے زیادہ چھوٹے میزائل گرے۔ یہ راکٹ11 مارچ کو عراق مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 55 منٹ پر اتحادی افواج کی میزبانی کرنے والے فوجی اڈے پر داغے گئے۔ فی الحال ان حملوں کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دو امریکی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ اس حملے میں اتحادیوں کے قریب ایک درجن ارکان زخمی ہوئے ہیں۔
پچھلے مہینوں میں عراقی فوجی اڈوں پر امریکی افواج کے متعدد اڈوں کوبار بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ماضی میں امریکا عراق میں اپنے فوجی اڈوں پرحملون کی ذمہ داری ایرانی حمای یافتہ ملیشیائوں پرعاید کرتا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں