ایرانی حکومت خامنہ ای کی دولت کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے استعمال کرے: امریکا
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگوس نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی امریکا پر تنقید پرمبنی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی لیڈر جھوٹ بولنا اور چوری کرنا بند کریں۔
انہوں نے یہ بات ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے س بیان کے رد عمل میں کہی جس میں انہوں نے امریکا پر ایران میں کرونا وائرس کے معاملے پر'طبی دہشت گردی' کا الزام عاید کیا تھا۔
اورٹاگوس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اگر ایرانی حکومت کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے تو وہ خامنہ ای کےقائم کردہ فنڈ سے اربوں کی رقم حاصل کرسکتی ہے۔
Stop lying.
— Morgan Ortagus (@statedeptspox) March 30, 2020
Stop stealing.
If the Iranian regime needs funds to deal with the #coronavirus, it can access billions in @khamenei_ir's tax-free hedge fund.
It's not the sanctions. It's the regime. pic.twitter.com/WZ1gipkV3A
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پابندیوں کا نہیں بلکہ ایرانی رجیم کا اپنا معاملہ ہے۔
US has gone from sabotage & assassinations to waging an economic war & #EconomicTerrorism on Iranians—to #MedicalTerror amidst #covid19iran.
— Javad Zarif (@JZarif) March 29, 2020
This even "exceeds what would be permissible on the battlefield."
STOP aiding WAR CRIMES.
STOP obeying IMMORAL & ILLEGAL US sanctions. pic.twitter.com/pN6z2kbg8M
پیر کے روزمحمد جواد ظریف نے متنبہ کیا تھا کہ ان کے ملک پرامریکا کی طرف سے بدستور پابندیاں کرونا کے خلاف عالمی انسانی مہم کومتاثر کر رہی ہیں۔ انہوں نے امریکی پابندیوں کو غیر غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔
جواد ظریف نے اتوار کے روز ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا نے کرونا پھیلنے کے دوران تخریب کاری اور قتل سے آگے بڑھ کر ایرانیوں کے خلاف معاشی جنگ کا آغاز کیا۔ امریکا کی پالیسی معاشی اور طبی دہشت گردی ہے۔