اسپتال سے تین ماسک چوری کرنے پرایک شخص کو 3 ماہ قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ کی ایک مقامی عدالت نے ایک 34 سالہ شخص کو اسپتال سے تین ماسک چوری کرنے کے الزام میں 12 ہفتے قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کو ہرماسک پرایک ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

خیال رہے کہ برطانوی میٹروپولیٹن پولیس گذشتہ اتوار ک ایک 34 سالہ شخص جس کی شناخت لیرون حسین کے نام سے کی گئی کو وسطی لندن کے ' Lambeth' سے حراست میں لیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے کنگ کالج اسپتال سے 3 ماسک چوری کیےاور وہ پکڑا گیا تھا۔

ملزم کو منگل کے روز برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد 12 ہفتے قید کی سزا سنائی۔ خیال رہے کہ کرونا سے قبل ان میڈیکل ماسک کی قیمت چار ڈالر سے زیادہ نہیں تھی مگر اب یہ دوگنا ہو کر8 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ملزم نے بھی اسپتال سے ماسک چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ماسک چوری پر تین ماہ قید کی سزا کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اس پر لوگوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں