ترکی نے لیبیا کی فوج کے خلاف لڑنے والی قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے ہتھیاروں اور جنگجوؤں کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
"العربیہ" اور "الحدث " کے ذرائع نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ ترکی کا ایک طیارہ 126 اجرتی جنگجو لے کر لیبیا پہنچا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جنگجو لے کرآنے والا ہوائی جہاز ترکی کی فضائی کمپنی "ونگز" کا ہے۔
جمعرات کے روز قومی وفاق حکومت نےاطلاع دی تھی کہ ترکی نے لیبیا کے ساتھ ایک فضائی پل کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
وفاق حکومت نے جمعرات کے روز کہا کہ ترکی کے C130 طرز کے 4 فوجی طیارے فوجی سازو سامان کے ساتھ مصراتہ شہر کے ہوائی اڈے پر اترے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جمعرات اور جمعہ کے روز ترکی کے 13 طیارے لیبیا کی فضائی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔
اس سے قبل جمعرات کو العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کو اطلاعات ملی تھیں کہ ترکی کے 3 فوجی کارگو طیارے مغربی لیبیا جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ طرابلس روانہ ہونے والے دو طیارے استنبول سے اور تیسرا کونیا فضائی اڈے سے روانہ ہوا۔
جمعرات کے روز یہ اطلاعات ملی تھیں کہ ترکی کے دو بحری جہازسرکک اور حیدر پاشا بھی لیبیا کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔ انہیں یونان کے ایک بحری جہاز کی طرف سے روکنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں کارگو بحری جہاز سامان لے کر لیبیا کی بندرگاہوں کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
-
لیبیا: سرت میں ترکی کے زیر نگرانی بارودی سرنگوں کی تنصیب ، مصراتہ پر فوج کی بم باری
لیبیا میں عسکری ذرائع نے "العربیہ" اور "الحدث" نیوز چینلوں کو بتایا ہے کہ وفاق حکومت کے مسلح ارکان ترک افسران کی نگرانی میں سرت ... مشرق وسطی -
ترکی جس فوجی حل کا خواہاں ہے اس سے لیبیا کے مصائب میں اضافہ ہو گا : قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ انقرہ لیبیا میں جس عسکری حل کے لیے کوشاں ہے وہ لیبیا کے عوام کے مصائب کو طول ... مشرق وسطی -
امریکی اور مصری صدور کی لیبیا کی صورت حال پر بات چیت
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہ نمائوں نے لیبیا کی موجودہ کشیدہ صورت ... مشرق وسطی