سوڈان کے چھے وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے ہیں اور وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے ان کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔
سوڈانی حکومت نے جمعرات کو ایک بیان میں بیان میں بتایا ہے کہ خزانہ ، خارجہ اور توانائی کے وزراء سمیت کابینہ کے چھے ارکان اپنے عہدوں سےمستعفی ہوئے ہیں جبکہ وزیراعظم نے وزیرصحت کو برطرف کردیا ہے اور ان کی جگہ عبوری کابینہ کے لیے سات نئے وزراء نامزد کیے ہیں۔