قاہرہ سے یمن کا سفر کرنے والی خاتون سفارت کار عدن میں پہنچنے کے بعد لاپتا ہوگئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یمنی سفارت کار فردوس حسین الضلعی گذشتہ جمعہ کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے فضائی پرواز کے ذریعے عدن کے ہوائی اڈے پہنچی تھیں۔
ہوائی اڈے سے انہوں نے شہر میں "ساعة مكة" (مکہ کلاک) ہوٹل کا رخ کیا۔ فردوس نے ہوٹل میں ایک رات کے لیے کمرا بک کرایا تھا۔ بعد ازاں وہ ایک ٹرانسپورٹ کمپنی گئیں اور انھوں نے دارالحکومت صنعاء جانے کے لیے اگلی صبح سات بجے کی بس کا ٹکٹ بک کرا لیا۔
تاہم اگلے روز جب یہ بس شام کے وقت صنعاء پہنچی تو فردوس اس کے مسافروں میں موجود نہیں تھیں۔ فردوس کے اہل خانہ کے مطابق وہ لا پتا ہو چکی تھیں۔ واضح رہے کہ یمنی وزارت خارجہ کی اہل کار فردوس کا نام مذکورہ بس کے مسافروں کی فہرست میں شامل تھا۔
فردوس کے اہل خانہ نے عدن میں ریڈ کراس تنظیم کے ایک کارکن فارس مثنیٰ سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ وہ ہوٹل جا کر پہلے اس بات کی تصدیق کرے کہ فردوس وہاں موجود ہے یا نہیں۔ ہوٹل کی انتظامیہ نے بتایا کہ فردوس بطور مہمان ہوٹل میں مقیم ہیں۔ وہ فارس کو لے کر ان کے کمرے تک گئے اور متعدد بار دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ بعد ازاں کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو اندر فردوس کا تمام سامان موجود تھا۔
ان میں فردوس کا سوٹ کیس، ہینڈ بیگ، پرس اور موبائل فونز کے علاوہ ان کا عام اور سفارتی پاسپورٹس شامل ہیں۔ سامان کی پیکنگ سے یہ نتیجہ نکالا گیا کہ فردوس بس میں سوار ہونے کے لیے تیار تھیں۔ سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ سے معلوم ہوا کہ فردوس ہفتے کی صبح 5:45 پر ہوٹل سے باہر نکلیں اور ان کے ہاتھ میں پیلے رنگ کی ایک چھوٹی تھیلی تھی گویا کہ وہ یہ تھیلی کسی کو دینے کی منتظر ہوں۔ وہ چلتی ہوئی آگے گئیں اور پھر کیمروں کی نظروں سے اوجھل ہو گئیں۔
فردوس کے اہل خانہ کے مطابق انھں نے ہوٹل کے مالک سے اور صنعاء اور عدن میں یمنی وزارت خارجہ سے بارہا رابطہ کیا۔ عدن میں وزارتِ خارجہ کے دفتر سے دو افراد ہوٹل میں پوچھ تاچھ کے لیے آئے تھے۔تاہم واقعے کی پراسراریت ابھی تک جاری ہے۔
-
یمن میں برطانوی سفیر کا حوثی باغیوں سے مارب میں غیرانسانی حملے روکنے کا مطالبہ
یمن میں متعین برطانیہ کے سفیر مائیکل ارون نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے مارب گورنری میں جاری حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ ... مشرق وسطی -
یمن : دوران تنصیب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے حوثی عناصر موت کا شکار
یمن کے صوبے الحدیدہ کے جنوبی علاقے میں دھماکا خیز مواد دوران تنصیب پھٹ جانے سے حوثی ملیشیا کے ارکان ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ پیر کے روز حیس ضلع کے علاقے ... مشرق وسطی -
یمن : صنعاء کے ڈاکٹرز اُٹھ کھڑے ہوئے ، 8 ماہ کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں "الثورۃ العام" ہسپتال کے درجنوں ملازمین نے اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے مظاہرہ کیا۔ مذکورہ ہسپتال حوثی ملیشیا ... مشرق وسطی