سعودی عرب: خارجی ویزہ کی مدت میں بلا معاوضہ خود کار توسیع
سعودی عرب میں پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ شاہی دربار کی ہدایت پر تارکین وطن کے ایسے تمام ویزے جو لاک ڈائون کے دوران استعمال نہیں کیے جاسکے ان میں خودکار اور بلا معاوضہ 31 اکتوبر 2020ء تک توسیع کی جائے۔
وزیر خزانہ کے ذریعہ جاری کردہ یہ توسیع سعودی عرب کی طرف سے 'کووڈ ۔ 19' کے اثرات اور اس کے نتائج سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی مستقل کوششوں اور اور احتیاطی تدابیر کے تحت شہریوں اور غیرمقامی افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کا حصہ ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ، پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حتمی خارجی ویزا کی مدت میں توسیع کا عمل خود کار نظام کے ذریعہ قومی انفارمیشن سینٹر نے مجموعی طور پر 28،884 ویزوں کی مدت میں توسیع کی ہے۔
-
سعودی عرب اور امارات کے درمیان 7 تزویراتی اقدامات کی تفصیلات
ڈیجیٹل کرنسی، مشترکہ سیاحتی ویزہ اور گذرگاہوں پر آمد ورفت کو آسان بنانا ہے
مشرق وسطی -
حج، عمرہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزہ کی فیس 300 ریال مقرر
سعودی کابینہ نے حج، عمرہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزہ کی فیسوں کا نیا شیڈول جاری کیا ہے جس ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: "جدہ سیزن'' کے پروگرام کےتحت سیاحتی ویزہ تین منٹ میں دستیاب
ترقیاتی مواقع کے اظہار اور مملکت کی سیاحتی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش
مشرق وسطی