مقامات مقدسہ کے درمیان چلنے والی ٹرین کا آپریشن سعودی ریلوے کمپنی کے سپرد
سعودی عرب میں مقامات مقدسہ کے درمیان چلنے والی تیز رفتار ٹرین کے آپریشن اور دیکھ بھال سے متعلق خدمات سعودی ریلوے کمپنی SAR کے سپرد کیے جانے کی منظوری دے دی گئی۔ ان خدمات میں سیکورٹی اقدامات اور ٹرینوں کے لیے تمام ساز و سامان اور لوازمات کی فراہمی سمیت ہر قسم کی کارروائی شامل ہے۔
اس منظوری کے بعد مقامات مقدسہ کے درمیان چلنے والی ٹرین کے پروگرام اور اس کا تمام تر میزانیہ سعودی ریلوے کمپنی کو منتقل کر دیا جائے گا۔ اس طرح آپریشنز اور دیکھ بھال کے حوالے سے تمام تر اخراجات کی ذمے دار کمپنی ہو گی۔
البتہ اختیارات کی ان سپردگی کے تحت سعودی ریلوے کمپنی اس ٹرین کے آپریشن سے حاصل ہونے والی آمدنی کو خود سے استعمال میں نہیں لا سکے گی۔ کمپنی کو یہ آمدنی ریاست کے خزانے میں جمع کرانا ہو گی۔
-
سعودی عرب: ریٹائرڈ بریگیڈیئر نے ریستوران میں ککنگ کیوں شروع کی؟
عام خیال ہے کہ فوج سے ریٹائرمنٹ لینے والے سینیر افسران معمولی نوعیت کی کسی مصروفیت ...
ایڈیٹر کی پسند -
پتھر کے کھنڈرات۔۔۔ سعودی عرب میں قدیم تہذیبوں کا قدرتی میوزیم
سعودی عرب کے بعض علاقوں میں قدیم تہذیبوں کی باقیات اور آثار قدیمہ نے دور حاضر کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : اینٹی کرپشن اتھارٹی کا "ھدف" فنڈ میں مالی خرد برد کا انکشاف
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی "نزاھہ" کے ایک ذمے دار ...
مشرق وسطی