لیبیا: مشرق اور مغرب کے درمیان زمینی راستوں کے کھولے جانے کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا میں متحارب فریقوں نے ملک کے مشرق اور مغرب کے درمیان کئی ماہ سے بند پڑے ہوئے زمینی راستوں کو کھولنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت عسکری کمیٹی (5+5) کے اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں اور مفاہمتوں پر عمل درامد کرتے ہوئے سامنے آئی ہے۔

جمعے کے روز مصراتہ شہر میں وفاق حکومت کی ہمنوا فورسز نے الجفرہ کی سمت القداحیہ کو وادی زمزم سے ملانے والے داخلی راستوں پر سے مٹی کی رکاوٹیں ہٹا دیں۔ الجفرہ کا علاقہ لیبیا کی فوج اور وفاق حکومت کی فورسز کے درمیان ریڈ لائن قرار دیا جاتا ہے۔ ابھی سرت اور طرابلس اور مصراتہ اور مشرقی لیبیا کے دیگر شہروں کے درمیان راستوں پر سے رکاوٹیں اور وہاں نصب بارودی سرنگیں ہٹائے جانے کا انتظار ہے۔

Advertisement

مشترکہ عسکری کمیٹی (5+5) نے گذشتہ ہفتے سرت شہر میں اختام پذیر ہونے والے اپنے اجلاس میں متعدد امور پر اتفاق کا اظہار کیا تھا۔ ان میں مشرق اور مغرب کے درمیان ساحلی راستے کو کھولنا اور اسی طرح Line of Conact کے علاقے سے اجرتی جنگجوؤں کا باہر نکالا جانا شامل ہے۔

گذشتہ ماہ لیبیا کے مشرق اور مغرب کے بیچ فضائی حدود کو کھول دیا گیا تھا۔ اس طرح ایک سال تک کے وقفے کے بعد دارالحکومت طرابلس سے دیگر شہروں کے لیے فضائی پروازوں کی آمد ورفت کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں