عرب اتحاد کا حوثی ایران پر باب المندب میں حوثیوں کی دہشت گردی میں‌ معاونت کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کی آئینی حکومت کے معاون عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اتحادی فوج نے جنوبی بحر احمر میں ایک باردوی سرنگ قبضے میں لینے کے بعد ناکارہ بنائی گئی ہے جو ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے نصب کی گئی تھی۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی آبی باردی سرنگ ایرانی ساختہ ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایرانی بارودی سرنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران باب المندب اور دوسرے علاقوں میں حوثیوں کی معاندانہ کارروائیوں میں ان کی مدد کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اتحاد نے گذشتہ کچھ عرصے کے دوران ایسی 171 بارودی سرنگیں تلف کی ہیں جنہیں حوثیوں‌ نے سمندر میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لیے نصب کیا تھا۔

گذشتہ جمعرات کو عرب اتحاد نے ایک بیان میں‌ کہا تھا کہ حوثی ملیشیا نے صنعا سے ایک بیلسٹک میزائل داغا جو صعدہ گورنری میں گر کر تباہ ہو گیا۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ 17 دسمبر 2020ء‌ کو حوثیوں‌ نے صنعا سے ایک بیلسٹک میزائل داغا جو 158 کلو میٹر دور صعدہ گورنری میں گرا۔ انہوں‌ نے بیلسٹک میزائل حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں