جرمنی: برلن میں فائرنگ کا واقعہ، 4 افراد زخمی
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں آج ہفتے کی صبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم اس کی مکمل تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کورٹس برگ کے علاقے میں پیش آنے والا یہ واقعہ باہمی جھگڑے کا نتیجہ ہے اور اس کے پیچھے سیاسی محرکات کو کوئی ثبوت نہیں ملا۔
اس سے قبل برلن میں فائر بریگیڈز کی سروس نے ٹویٹر پر بتایا کہ واقعے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے۔
اگرچہ پولیس نے دہشت گردی کا مفروضہ خارج از امکان قرار دیا تاہم اس نوعیت کے کسی بھی حملے کی صورت میں دہشت گردی کے امکانات کا شبہہ موجود رہتا ہے۔ بالخصوص جب کہ گذشتہ برسوں کے دوران کئی یورپی ممالک میں سلسلہ وار حملوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ اس حوالے سے آخری واقعہ اکتوبر کے اواخر میں پیش آیا تھا جب ایک تونسی نووجان نے ساحلی شہر نیس کے ایک چرچ میں متعدد لوگوں پر حملہ کر دیا۔
تونسی حملہ آور ابراہیم عویساوی (21 سالہ) کی اس کارروائی میں چاقو کے وار سے ایک مرد اور دو خواتین ہلاک ہو گئے تھے۔
-
کرونا وائرس: جرمنی میں لاک ڈائون کے پہلے دن ریکارڈ ہلاکتیں
جرمنی میں کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لگائے جانے والے جزوی لاک ڈائون کے ...
بين الاقوامى -
جرمنی نے الاخوان المسلمون سے تعلق کے الزام میں اسلامک ریلیف کی امداد بند کردی
جرمن حکومت نے عالمی امدادی تنظیم اسلامک ریلیف کی الاخوان المسلمون سے تعلق کے الزام ...
بين الاقوامى -
برطانیہ،جرمنی اور فرانس کا ایران کی یورینیم افزودگی کی نئی سرگرمیوں پراظہارِ تشویش
برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے ایران کی یورینیم کو افزودہ کرنے کے لیے حالیہ سرگرمیوں ...
بين الاقوامى -
جرمنی میں کرونا کے دو مریضوں کو ابدی نیند سلانے والے ڈاکٹر سے پوچھ تاچھ
جرمنی کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک ڈاکٹر سے کرونا کے دو مریضوں کو موت کے ...
بين الاقوامى