روس کی اسرائیل کو شام میں تعاون کی پیش کش، امریکا سے نہ الجھنے کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

روس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں اگر اپنی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ محسوس کرے تو اس کے بارے میں ماسکو کو معلومات فراہم کرے۔ روس شام میں اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے اہداف سے خود نمٹنے کی کوشش کرے گا۔

روسی وزیر خارجہ سیرگئی لافروف نے سوموار کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے اسرائیل کو تجویز دی ہے کہ وہ شام میں اپنے لیے خطرہ بننے والے اہداف کے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کرے تاکہ تل ابیب کی طرف سے کسی فوری حملے سے قبل روس خود اس سے نمٹ لے۔

ایک سوال کے جواب میں لافروف نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے شام میں خطرے کا باعث بننے والے اہداف کے بارے میں ہم اسرائیل کو تعاون کی پیش کش کر چکے ہیں۔ ہم نے اپنے اسرائیلی ساتھیوں سے کہا ہے کہ اگر آپ شام میں اپنے لیے کوئی خطرہ محسوس کریں تو اس کے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسرائیلیوں سے کہا ہے کہ اگرآپ کے پاس خطرے کا کوئی‌ ٹھوس ثبوت ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ شام کی سرزمین سے اسرائیل کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں تو ہمیں بتائیں۔ ہم اس خطرے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں‌ گے۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری س تجویز پر تل ابیب کی طرف سے ماسکو کو کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ نے شام اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسرائیل شام اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں