حوثی ملیشیا کا الحدیدہ کے ضلع حیس میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ: یمنی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ گورنری میں واقع ضلع حیس میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج نے ہفتے کے روزاس حملے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ حوثیوں نے حیس شہر کے نواح میں واقع علاقوں پر بھی گولہ باری کی ہے۔فوری طور پر اس حملے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا نے توپ خانےسےحیس کے مختلف حصوں پرشدید بم باری کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران یمن میں جاری خانہ جنگی میں حوثی ملیشیا کی یمنی صدرعبد ربہ منصور ہادی کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے مقابلے میں حمایت کررہا ہے اور انھیں ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب میزائل ، ڈرون اور دوسرا اسلحہ مہیا کررہی ہے۔اس کے علاوہ عسکری تربیت دے رہی ہے اور مالی وسائل مہیا کررہی ہے۔

ایران کے مہیا کردہ میزائلوں اور ڈرون ہی سے حوثی جنگجو یمن سے سعودی عرب کے شہروں اور ہوائی اڈوں کی جانب میزائل داغ رہے ہیں یا میزائلوں سے لدے ڈرون چھوڑ رہے ہیں۔

اس وقت حوثی ملیشیا کا دارالحکومت صنعاء اور ملک کے بعض شمالی صوبوں پر کنٹرول ہے جبکہ صدر ہادی کے زیر قیادت یمن کی قانونی حکومت جنوبی شہر عدن سے کاروبار مملکت چلا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں