اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کل سوموار کے روز عدالت میں پیشی کے دوران اپنے اوپر عاید کردہ بدعنوانی کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔
بنجمن نیتن یاھو مقبوضہ مشرقی یروشلم میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تردید کی۔ اسرائیل میں دو سال سے کم عرصے میں چوتھے پارلیمانی انتخابات تک چھ ہفتوں میں نیتن یاھو کے کرپشن کیسز بھرپور سماعت ہوگی۔ نیتن یاھو آنے والے الیکشن میں ایک بار پھر جیت کرحکومت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نیتن یاھو پہلا وزیر اعظم سمجھا جاتا ہے جن پر کرپشن کیسز میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔ ان پر رشوت کے طور پر بیش قیمت تحائف وصول کرنے اور بااثر ذرائع ابلاغ کو مثبت میڈیا کوریج کے بدلے باقاعدہ سہولیات فراہم کرنے کا الزام ہے۔
نیتن یاھو جو ان الزامات کو "من گھڑت اور مضحکہ خیز" سمجھتے ہیں نے عدالت کے اندر صرف بیس منٹ گزارے۔ انہوں نے عدالت میں پیشی کے وقت سیاہ رنگ کا ماسک پہن رکھا تھا۔ انھیں الزامات کا سرکاری جواب دینے کے لیے ججوں کے سامنے پیش ہونا پڑا۔
خاتون جج او ربنچ میں شامل فیلڈ مین فریڈمین نے مقدمے کی سماعت سے قبل آخری ابتدائی سماعت کا آغاز کیا جس میں نیتن یاھو پرعاید کردہ الزامات کی تفصیل پڑھ کرسنائی گئی۔ اس موقعے پر نیتن یاھو نے کہا کہ میں اپنے تحریری جواب کی تصدیق کرتا ہوں جو میری طرف سے عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔
آئندہ سماعت میں گواہی پیش کرنے اور فرد جرم عاید کیے جانے پر توجہ دی جائے گی۔
نیتن یاھو کے چلے جانے کے بعد وزیر اعظم کے وکیل بوز بین ززور نے اسرائیلی اٹارنی جنرل ایویچائی منڈلبلٹ پرنیتن یاہو کیس میں غلط طریقہ کار اپنانے کا الزام عاید کیا۔
-
نیتن یاہو نے بھی ٹرمپ کا ساتھ چھوڑ دیا ، ٹویٹر پر 'کور فوٹو' سے یار کی تصویر حذف
اپنی نوعیت کی ایک دل چسپ پیش رفت میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے Cover Photo کو ہٹا دیا ہے۔ اس تصویر میں ... مشرق وسطی -
بنیامین نیتن یاہو کابحرین کے وزیراعظم کی وفات پر شاہ حمد بن عیسیٰ کے نام تعزیتی پیغام
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے نام سابق وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی وفات پر تعزیت کا پیغام ... بين الاقوامى -
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمداوراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نوبل امن انعام کے لیے نامزد
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی معاہدہ ابراہیم طے کرنے میں کردار پر صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اورابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن ... مشرق وسطی