وژن 2030 کی جانب ایک اور قدم، 11 ارب ریال کے سرمائے سے ترقیاتی کمپنی کا قیام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد ونائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے گیارہ ارب ریال سے زیادہ کے سرمائے سے السودۃ ترقیاتی کمپنی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

یہ کمپنی سو فیصد پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہو گی اور جنوبی سعوی عرب کے علاقے کو بین الاقوامی سیاحتی کوہستانی فرنٹ میں تبدیل کرے گی۔

Advertisement

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کمپنی السودۃ اور رجال المع کے متعدد مقامات کو اعلی کوہستانی سیاحتی فرنٹ بنائے گی۔

جنوبی سعودی عرب کی حقیقی ثقافت، منفرد ورثے اور سحر آفریں ماحول اس منصوبے کی پہچان ہو گا۔ یہاں سیاحوں کی رہائش کے لیے ہوٹل اور فرنشڈ اقامت گاہیں قائم کیے جائیں گے۔ مختلف ذوق رکھنے والوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے تفریحی مراکز بنائے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں