معروف کمپنی Zoom کے بانی نے ایک تہائی دولت عطیہ کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وڈیو میٹنگ پلیٹ فارم سے متعلق مشہور کمپنی "زووم" کے چیف ایگزیکٹو ایرک یوان نے اپنا ایک تہائی سے زیادہ حصہ عطیہ کر دیا ہے۔

کمپنی کے بیان کے مطابق ایرک نے گذشتہ ہفتے تقریبا 1.8 کروڑ شیئرز عطیہ کر دیے۔ جمعے کے روز کاروبار بند ہوتے وقت کی قیمت کی بنیاد پر ان شیئرز کی قیمت تقریبا 6 ارب ڈالر بنتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس Zoom پلیٹ فارم کی مانگ میں اضافے کے سبب اس کے شیئر کی قیمت 400% کے قریب بڑھ گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں ایرک دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے تھے۔ ایرک 15.1 ارب ڈالر کی خالص دولت کے ساتھ فہرست میں 130 ویں پوزیشن پر آ گئے تھے۔

ایران یوان چین میں پیدا ہوئے۔ سیلیکون ویلی منتقل ہونے سے قبل امریکا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے ان کی درخواست 8 مرتبہ مسترد ہوئی۔

ایرک ماضی میں وڈیو کانفرنسنگ کے خصوصی گروپ WebEx Communications کے لیے کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2011ء میں Zoom کمپنی قائم کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں