جازان کی شہری آبادی پر حوثیوں کا حملہ ناکام، ڈرون تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عرب اتحادی فورسز نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے جازان پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون کو تباہ کر دیا۔ ادھر خمیس مشیط پر بھی حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

اتحادی فورسز کے بیان کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔

اتحادی فورسز نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان پر دھماکہ خیز مواد سے لدے ہوئے ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔

اتحادی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل سعودی عرب کی شہری آبادی پر حملے جنگی جرائم ہیں, عالمی قوانین کے مطابق اتحادی فورسز معصوم شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

ان حملوں کی عالمی اور عرب دارلحکومتوں کی جانب سے شدید مذمت کی جاتی ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں